کراچی(نیوز ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روزقیمت میں نمایاں کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونا 1216 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پرعالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد 1227 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی تاہم نئے کاروباری ہفتے کا آغاز خوش کن رہا ہے اور سونے کی قیمتوں میں ساڑھے 13 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1216 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جبکہ ایک گرام سونے کی قیمت 39 ڈالر پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور فی تولہ سونا 48 ہزار روپے سے کم ہوکر 47 ہزار 753 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری طرف چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 602 روپے سے کم ہوکر 597 روپے ہوگئی ہے