اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

صرف تین شرائط،پانچ دن میں اجازت نامہ،سعودی عرب نے خوشخبری سنادی

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں انوسٹمنٹ اتھارٹی ساجیا کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار تین شرائط پوری کر کے 5 دن کے اندر اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں ¾اس سے پہلے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 15 شرائط پوری کرنی ہوتی تھیں اب انہیں مختصر کر کے تین میں محدود کردیا گیا ہے۔سعودی حکام کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے اجازت نامے کے اجراءکی کارروائی بھی آن لائن کر دی گئی ہے ۔ سعودی حکام کی طرف سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے سپیشل کیئر یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے ۔سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں ریٹیل کاروبار کی اجازت حاصل کرنے کے لیے ایک ضابطہ ترتیب دیا گیا جس کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تین شرائط کا پابند ہونا پڑے گا ۔سعودی حکام کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی نوجوانوں کو روزگار دینا ہو گا اور انہیں کام کی تربیت فراہم کرنا ہوگی ، دوسری شرط کے مطابق روزگار کی تربیت کے لئے انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے پڑیں گے، جبکہ تیسری شرط کے متعلقہ شعبے میں تکنیکی ترقی کا اہتمام کرنا پڑے گا ¾ اس سے پہلے بھی سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں سرمایہ کاری کے آسان مواقع دینے کے لیے ویزہ سسٹم کے حصول کے لیے شرائط کو آسان بنا دیا گیا تھا اور سرمایہ کاروں کو مملکت کی بڑی صنعتوں تک رسائی کی اجازت دی گئی ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…