اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی چھاگئے

datetime 22  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی چھاگئے،گذشتہ تین سال کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو غذائی اجناس اور بیوریج مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کے کمرشل قونصلر سعید قادر کے مطابق گلف فوڈ نمائش سے ملکی برآمدات میں مزیدا ضافہ ہو گا جس میں 90 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ©انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے ¾ خشک پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 9.7 اور 7.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے اسی طرح آلو کی برآمدات 5.9 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں ©انہوں نے کہا کہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا جس سے قیمتی زر مبادلہ کمانے میں مدد ملے گی،گزشتہ مالی سال 2014 -15 ءکے دوران متحدہ عرب امارات کو بڑے گوشت کی ملکی برآمدات میں 24 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ¾ دوران سال 43.61 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں ¾ مالی سال 2012-13 ءکے دوران 35.1 ملین ڈالر مالیت کا بڑا گوشت یو اے ای کو برآمد کیا گیا تھا وزرات تجارت کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت نے ملکی برآمدات میں اضافہ کیلئے حکمت عملی مرتب کی ہے جس کے تحت 2013 ءکے مقابلے میں گوشت برآمد کرنے والے مقامی ادراروں کی تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے © انہوں نے کہا کہ گوشت کی برآمدات کے فروغ سے ملکی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی ©۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…