لاہور( نیوزڈیسک) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کے لیے فائل کی بجائے سمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔اس حوالے سے محکمہ کے حکام کی آئی ٹی بورڈ سے ملاقات ہوئی ۔ڈی جی ایکسائز کے مطابق گاڑیوں کی کاپی کی جگہ اب سمارٹ کارڈ ملے گا جس پر تمام تفصیلات درج ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ سمارٹ کارڈ کا سائز عام شناختی کارڈ جتنا ہوگا جسے جیب میں رکھنا بھی آسان ہوگا۔اکرم اشرف گوندل کا کہنا تھا کہ سمارٹ کارڈ سے جعلسازی کے واقعات کا تدارک کیا جا سکے گا۔ گاڑی فروخت ہونے پر کارڈ کا ڈیٹا تبدیل کر دیا جائے گا۔