کراچی(نیوز ڈیسک) سعودی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں سرمایا کاری بڑھانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ، کمپنی ریفائنری اور پاور سیکٹر میں دلچسپی لے رہی ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق سعودی کمپنی آرامکو پاکستان میں ریفائنری کے شعبے کے علاوہ پاور پلانٹ لگانے میں دلچسپی لے رہی ہے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر کمپنی کے حکام جلد پاکستان کا دورہ بھی کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے پاک چین اقتصادی راہ داری کے بعد خطے میں پاکستان کی جغرافیائی حیثیت بڑھ جائے گی جس کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب جو دنیا میں تیل مصنوعات کا سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے پاکستان میں سرمایا کاری کر کے علاقے کے ممالک میں اپنا مارکیٹ شیئر بھی بڑھا سکتا ہے۔