اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ٹویوٹا نے دنیا بھر میں ناقص سیٹ بیلٹ والی لگ بھگ 30 لاکھ گاڑیاں واپس منگوا لیں

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوزڈیسک)جاپان کی ٹویوٹا موٹرز نے دنیا بھر میں ناقص سیٹ بیلٹ والی 28 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں واپس منگوالیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی ٹویوٹا موٹرز نے دنیا بھر میں ناقص سیٹ بیلٹ والی 28 لاکھ 70 ہزار گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔ ان گاڑیوں میں 2005 سے 2014 کے درمیان تیار کیے گئے مقبول ترین RAV4 اور RAV4 electric ماڈل اور 2005 سے 2016 کے درمیان تیار ہونے والے Vanguard SUV ماڈل شامل ہیں۔دنیا کی سب سے بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹویوٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ کمپنی کو معلوم ہوا کہ امریکہ اور کینیڈا میں ہونے والے دو مختلف حادثات میں سیٹ بیلٹس ٹوٹ گئیں۔کمپنی کے مطابق ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ ان حادثات کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے افراد کو آنے والی چوٹیں اور اموات اس مسئلے کی وجہ سے ہیں۔ٹویوٹا نے کہا کہ وہ واپس منگوائی گئی گاڑیوں میں دھات سے بنے سیٹ کے فریم کو ڈھک دے گی تاکہ وہ بیلٹ کو کاٹ نہ سکے۔واپس منگوائی گئی گاڑیوں کی اکثریت 13 لاکھ گاڑیاں شمالی امریکہ میں فروخت ہوئیں۔ٹویوٹا نے اس سے پہلے بھی حفاظتی اقدامات کے لیے کئی گاڑیوں کو واپس منگوایا۔ ان میں وہ لاکھوں گاڑیاں بھی شامل ہیں جن میں ناقص ایئر بیگ نصب تھے جنہیں جاپان کی کمپنی ٹکاٹا کارپوریشن نے تیار کیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…