ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے ساتھ تجارت تسلی بخش نہیں،ارجنٹائن

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ارجنٹائن کے سفیر روڈولفو جے مارٹن سراویا نے باہمی تجارت بڑھانے کیلیے مشترکہ طور پر نمائشوں کے انعقاد اورتجارتی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زوردیا ہے۔کراچی چیمبر ا?ف کامرس کے دورے پر انھوں نے کہاکہ پاکستان اورارجنٹائن کے درمیان باہمی تجارت کاموجودہ حجم تسلی بخش نہیں لیکن اس میں وسعت کی گنجائش موجود ہے، ارجنٹائن کی نئی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھرکیلیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں، اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی تاجربرادری کو مختلف شعبوں میں تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ارجنٹائن کے تاجروں کو بھی اپنی منصوعات پاکستان میں فروخت کرنے کے امکانات کا جائزہ لینا چاہیے۔انہوں نے چند پرکشش شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میںپاکستان ارجنٹائن کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی کا تبادلہ بھی کیا جا سکتا ہے، ارجنٹائن مختلف ممالک کو سیلو بیگز انتہائی سستے فراہم کر رہا ہے جو خشک اجناس بمشول چینی،مکئی، اناج،گندم اور چاول وغیرہ کو 2 سال کی مدت تک محفوظ رکھتا ہے۔پاکستانی تاجر برادری ارجنٹائن کے تیار کردہ سیلو بیگز کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی اجناس کو زیادہ عرصے تک محفوظ بنا کر فوائد حاصل کرسکتی ہے۔ انہوں نے چند سال قبل کراچی اور ارجنٹائن چیمبرزکے مابین طے پانے والے ایم او یو کا حوالہ دیتے ہوئے اسے فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کراچی چیمبرکے صدر یونس محمد بشیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان معمولی تجارتی حجم کو بہتر بنانے کیلیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…