بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بین الاقوامی کسٹمز ٹرانزٹ معاہدے میں بغیر انتظامات شمولیت ‘ پاکستانی ٹرانسپورٹ سہولتوں سے محروم

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کنونشن آن انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ آف گڈز (ٹی آئی آر کنونشن) پر عملدرآمد میں ناکام ہوگیا جس کی وجہ سے پاکستان کی یورپی یونین سمیت68 رکن ممالک تک ٹرکوں کے ذریعے تجارت التوا کا شکار ہوگئی۔وزارت تجارت کی دستاویزات کے مطابق اقوام متحدہ کی منظوری کے بعد پاکستان کے لیے بین الاقوامی ٹی آئی آر کنونشن نامی وسیع تر کسٹمز ٹرانزٹ کے قانونی فریم ورک کی سہولتوں کا اطلاق 21جنوری 2016 سے ہوگیا جس کے تحت تجارتی ٹرکوں کو افغانستان، وسط ایشیا، ای سی او حتیٰ کہ یورپی ممالک میں جانے کے لیے ڈیوٹی اور چیکنگ کے مراحل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔وزارت تجارت کے حکام کے مطابق ٹی آئی کنونشن پر عملدرآمد کے لیے پاکستان میں کوئی انفرااسٹرکچر موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی کام کیا گیا ہے، ٹی آئی آر کنونشن پر عملدرآمد کے لیے پاکستان میں اس معیار کے ٹرک بھی موجود نہیںاور نہ ہی سرحدوں پر کوئی الیکٹریکل سسٹم نصب کیا گیا، اس لیے اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔اس سلسلے میں جب وزارت تجارت کی ایڈیشنل سیکریٹری روبینہ اطہر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ٹی آئی آر کنونشن سے فائدہ اٹھانے کیلئے ٹرک پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ پاکستان میں ٹرک اس معیار کے نہیں ہیں کہ ٹی آئی آر کنونشن کے لوازمات پوری کر سکیں۔اس کے علاوہ سیکیورٹی،کسٹم سمیت دیگر امور نمٹانے کیلئے بھی وقت لگے گا، اس لیے ٹی آئی آر پر عمل درآمد میں بھی وقت لگے گا جبکہ وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے بتایا کہ کہ اس حوالے سے قومی کمیٹی بن گئی ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ جلد اس پر عملدرآمد ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…