نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا اور بھارت کے درمیان سولر پاور ٹریڈ تنازع کو حل کرنے کیلئے مذاکرات جاری ہیں،ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جلد اِس متنازع معاملے پر اپنا فیصلے سنا سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور بھارت ابھی تک سولر ٹریڈ معاملات میں پیدا تنازعات کو حل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ دوسری جانب ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جلد اس متنازع معاملے پر اپنا فیصلے سنا سکتی ہے۔ عالمی تجارتی ادارہ امریکا اور بھارت کے درمیان سولر پاور ٹریڈ کے حوالے سے پیدا شدہ تنازعے پر کئی مرتبہ اپنا فیصلہ عام کرنے کو ملتوی کر چکا ہے۔امریکا نے تین برس قبل عالمی تجارتی ادارے میں شکایت درج کرائی تھی کہ بھارت کے قومی سولر پاور پروگرام کے لیے اپنائی جانے والی امپورٹ پالیسی امتیازی رویے کی حامل ہے۔ عالمی ادارے میں امریکی نمائندے مائیکل فورمین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن حکومت اِس مسئلے کے حل کے لیے بھارت سے مذاکراتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔