لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے لئے نئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی خریداری کی سمری منظور کرلی ہے جس کے بعد پنجاب پبلک سروس کمیشن کو 21گاڑیوں کی بجائے 16گاڑیاں اور 7موٹرسائیکلیں خریدنے کی اجازت دے دی گئی ہے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت سے 21گاڑیوں کی خریداری کی سمری بھجوائی تھی جسے پنجاب حکومت کی سیڑنگ کمیٹی نے یہ اعتراض لگا کر کہہ پنجاب پبل سروس کمیشن کے تاحال 21ممبران موجود نہیں صرف تیسرا ممبران ہیں اس لیے 16گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جس کے لئے نئی سمری ارسال کی جائے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خریدی جانے والے 16گاڑیوں میں سے ایک گاڑی جڑین پنجاب پبلک سروس کمیشن کو جبکہ13گاڑیاں کمیشن کے 13ممبران کو اور دو ڈالے گاڑیاں سامان کو لوڈ کرنے کے لئے استعمال میں لائی جائیں گی۔