اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈی ایٹ ممالک کے درمیان 10سالہ پرانے ترجیحی تجارت کے معاہدہ پر عمل درآمد کروانے پرا اتفاق ہو گیا ہے یکم جولائی 2016میں ڈی ایٹ ممالک کے درمیان ترجیحی تجارت کے معاہدہ پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا اس وقت ڈی ایٹ ممالک کے مابین تجارت کا ہدف 120.5ارب ڈالر ہے معاہدہ کے تحت 2018تک تجارتی حجم کو 500ارب ڈالر تک لے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے بدھ کو اسلام آباد میں ترقی پذیر ممالک کی ڈی ایٹ تنظیم کا اجلاس وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بنگلہ دیش ،مصر،انڈونیشیا، ایران ، ملائیشیا، نائجیریا اور ترکی کے وزرا تجارت نے شرکت کی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک کے درمیان 10سالہ پرانے ترجیحی تجارت کے معاہدہ پر عمل درآمد کروانے پرا اتفاق ہو گیا ہے اس وقت ڈی ایٹ ممالک کے مابین تجارت کا ہدف 120.5ارب ڈالر ہے معاہدہ کے تحت 2018تک تجارتی حجم کو 500ارب ڈالر تک لے جانے کا اتفاق کیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈی ایٹ ممالک کے مابین تنازعا ت کے حل کے لیے 3رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو جولائی تک اپنی روپوٹ دے گی اس کے بعدیکم جولائی2016میں ترجیحی تجارت کے معاہدہ پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا انہوں نے مزید کہا کہاس معاہدہ پر دس سال سے عمل نہیں ہوا تھا موجودہ حکومت کی کوششوں سے اس پر درباری عمل دوآمد شروع ہو جائے گا وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی برآمدات میں کمی کی وجوہات برآمدکندگان کا مغرب کی ایڈوانس انڈسڑیل مارکیٹ کی جانب جانا ہے وہ ان ممالک کی جانب اتنا دھیان نہیں دیتے ہیں برآمدکنندگان کو ان ممالک کی جانب بھی جانا چاپیے کیونکہ ان کی معیشت میں اتنی طاقت ہے کہ مختلف مصنوعات پر بڑا مارجن مل سکتا ہے اس کے علاوہ برآمدکندگان ایک مخصوص مارکیٹ اور مصنوعات پر انحصار کرتے ہیں ڈی ایٹ ممالک نے کاروباری لوگوں کے ویزا مسائل کو حل کرنے کے لیے انڈونیشیا میں ملاقات کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی ایٹ ممالک پاس ٹیکنیکل مہارت حاصل ہو چکی ہے پاکستان ٹیکسٹائل میں ترکی انفراسٹرکچر اور دیگر ممالک ایک دوسرے کی ٹیکنیکل مہارت کو استعمال کر سکتے ہیں اس سے بہت سے وسائل مغرب میں جانے کی بجائے ان ممالک میں جا سکے گے ۔
ڈی ایٹ ممالک کا اجلاس، تجارتی ہدف 500ارب ڈالر تک لے جانے پراتفاق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں















































