ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ پھرمندی کی زدمیں آگئی،255پوائنٹس کمی

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات کے مطابق اچھے مالیاتی نتائج کے باوجود منگل کوپاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تجارتی سرگرمیوں پر عالمی مارکیٹوں میں رونما ہونے والی مندی کے اثرات غالب رہے،انڈیکس کی 31900 ،31800 اور31700 پوائنٹس کی 3 حدیں بیک وقت گرگئیں۔ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ بڑے حجم کی لسٹڈ کمپنیوں جن میں اوجی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ڈی جی خان سیمنٹ، نیسلے پاکستان شامل ہیں کے توقعات کے مطابق مالیاتی نتائج کے اعلانات کے بعد مارکیٹ میں پرافٹ سیلنگ ہوئی اور اس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹوں میں حصص کی فروخت پر بڑھتا ہوا دباﺅ تھا، غیرملکیوں کی جانب سے 3ملین ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا اور انہیں دیکھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مقامی شعبوں نے بھی حصص کی آف لوڈنگ میں اپنی عافیت تصور کی۔مندی کے باعث کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 254.99 پوائنٹس کی کمی سے31673.16 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 192.79 پوائنٹس گھٹ کر18514.52 ، کے ایم آئی30 انڈیکس 704.76 پوائنٹس کی کمی سے53919.66 اور ا?ل شیئراسلامک انڈیکس 132.92 پوائنٹس گھٹ کر 14905.81 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت86.86 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر16 کروڑ67 لاکھ43 ہزار 210 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار340 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں100 کے بھاﺅ میں اضافہ، 216 کے داموں میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…