اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی کاروباری شخصیت فضا فرحان کو اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل میں شامل کرلیا گیا

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک)پاکستانی کاروباری شخصیت فضا فرحان کو اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل میں شامل کرلیا گیا۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی خاتون فضا فرحان کو اقوام متحدہ کے خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے بنائے گئے اعلیٰ سطح کے پینل میں شامل کرلیا گیا ہے ¾ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے گزشتہ سال اس پینل کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس پینل کا مقصد حکومت، سرکاری اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈر کے لیے خواتین کی بہبود اور ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لیے تجاویز پیش کرنا ہوگا جب کہ پینل کا بنیادی مقصد اقوام متحدہ کے 2030 تک پائیدارترقی کے ایجنڈے کی تکمیل میں خواتین کی معاشی خودمختاری بھی ہے۔28 سالہ فضا فرحان “بخش فاو ¿نڈیشن” کی شریک بانی اور سی ای او ہیں جب کہ وہ بخش انرجی پرائیوٹ لمیٹیڈ کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔ فضا فرحان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہیں 30 سال یا اس سے کم عمرکی کاروباری شخصیت ہونے کے باعث فوربزمیگزین نے انہیں کم عمر کاروباری شخصیات کی 2015 کی فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل میں شامل کیے جانے کے بعد فضا فرحان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے پاکستان اور پاکستانی خواتین کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا اور یہ سنہری موقع ہے کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے عالمی قیادت کی توجہ اس جانب دلوائی جائے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…