فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد میں پاور لومز مزدوروں اور مالکان کے درمیان مشینوں کی صفائی اور انہیں تیل دینے کے لیے الگ عملہ رکھنے کے مطالبے پر ،مذاکرات کی ناکامی کے بعد مالکان نے پاور لومز بند کر دی ہیں۔ کپڑے کی پیدوار اور مزدور متاثر۔فیصل آباد میں پاور لومز مزدوروں نے فیکٹری مالکان سے مطالبہ کر رکھا تھا کہ و ہ فیکٹریوں میں مشینوںکی صفائی اور انہیں تیل دینے اور بیم اٹھانے کے لیے الگ سے عملہ رکھیں اور اس مطالبے کے حق میں احتجاجا انہوں نے مشینوں کی صفائی اور انہیں تیل دینے کا کام بند کر دیا تھا۔جس پر مالکان نے بھی احتجاجا اپنی فیکٹریاں بند کر دیں ہیں انکا موقف ہے کہ مزدوروں کو جو اجرت دی جا رہی ہے اس میں مشینوں کی صفائی اور انہیں تیل دینے کے ساتھ ساتھ بیم اٹھانے کی اجرت بھی شامل ہے