اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایران نے تیل کا ریلا چھوڑ دیا،تیل کی قیمتوں کا کیا ہوگا؟بہت بڑی پیش گوئی ہوگئی

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک )ایران نے 4 لاکھ بیرل خام تیل بیرون ملک بھیجنے کیلئے آئل ٹینکرز بھرنا شروع کردیے۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے 4لاکھ بیرل خام تیل بیرون ملک بھیجنے کیلئے آئل ٹینکرز میں بھرنا شروع کر دیے ہیں۔ ایران آئندہ 24 گھنٹے کے دوران 4 لاکھ بیرل خام تیل یورپ کو برآمد کرے گا۔ایران کے خلاف پابندیاں اٹھنے کے بعد اس کی خام تیل کی برآمد میں یکدم اضافہ ہو گیا ہے اور4لاکھ بیر ل خام تیل سے بھرے آئل ٹینکرز پیر کو یورپ روانہ کرے گا جس میں سے 2لاکھ بیرل خام تیل کی خریدار فرانسیسی کمپنی ٹوٹل ہے جبکہ روس اور اسپین کی کمپنیوں نے بھی ایک ایک لاکھ بیرل تیل خریدا ہے۔تیل کی نئی کھیپ یورپی منڈی میں پہنچنے سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا خدشہ ہے۔ ایران کی قومی آئل کمپنی کے ڈائریکٹر رکن الدین جاویدی کا کہنا ہے کہ تیل 3ٹینکروں میں بھیجا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ ایران 1.3 ملین بیرل خام تیل یومیہ برآمد کررہا ہے اور نئے ایرانی سال کے آغاز پر برآمد کی شرح 1.5 بیرل یومیہ ہو جائے گی۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران آئل مارکیٹ میں بتدریج جگہ بنا رہا ہے ،اس وقت ایران 1.3 ملین بیرل خام تیل یومیہ برآمد کررہا ہے۔20 مارچ سے نئے ایرانی سال کا آغاز ہو جائے گا اور نئے مالی سال کے آغاز پر تیل برآمد کرنے کی شرح 1.5 ملین بیرل یومیہ ہو جائے گی۔2011ء میں اقتصادی پابندیوں سے قبل ایران کی تیل کی یومیہ پیداوار 3 ملین بیرل تھی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…