ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سود کا خاتمہ،تمام کوششیں ناکام،آخر بات اہم ترین فورم پر آہی گئی

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے سود کے خاتمے کےلئے دائر نظرثانی درخواست پر معاونت کےلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ پیر کو جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار راجہ ارشاد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت آرٹیکل 38 ایف کے تحت اسلام کے منافی قوانین کو کالعدم قرار دے سکتی ہے ¾پوری قوم کو ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کا مقروض بنا دیا گیا ہے،عدالت وفاق کو آرٹیکل 38 ایف کے نفاذ کا حکم جاری کرے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ ربا سے متعلق معاملہ فیڈرل شریعت کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے،ربا کن قوانین کے تحت رائج کیاجاتا ہے اسکا اختیار وفاقی شرعی عدالت کو ہے۔ راجہ ارشاد نے دلائل میں کہا کہ شریعت کورٹ کو ایسا اختیار حاصل نہیں۔ عدالت نے یہ کہہ کر کیس خارج کیا تھا کہ معاملہ شریعت کورٹ میں ہے، آئین کے مطابق سود کا جلد از جلد خاتمہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ اہم معاملہ ہے، کیس کو تفصیل سے سننا چاہتے ہیں۔ عدالت نے معاونت کے لئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت مارچ تک ملتوی کردی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…