اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اسحق ڈار کا پی ایس ایکس میں شیئر ٹرانسفرز کی جلد تکمیل پرزور

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں شیئرز کی منتقلی کے عمل کے جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اعلیٰ حکام کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے پی ایس ایکس میں گورننس کی بہتری پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیر کو پی ایس ایکس کی کارکردگی کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ اسٹاک ایکسچینج کے ادغام کے بعد حصص کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نئی اسٹاک ایکسچینج کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج ادغام جدید طرز پر کیاگیاہے تاکہ اس کو بین الاقوامی معیار کی جدید اسٹاک ایکسچینج بنایا جا سکے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین نے اصلاحات کے ایجنڈے پر بریفننگ دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اور ملک میں حقیقی معیشت کے رابطوں کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج قومی سطح کا نیٹ ورک ہوگا۔وزیر خزانہ نے ایس ای سی پی کے وڑن کی حمایت کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسٹاک اور بالخصوص سکوک کی مارکیٹ میں تعاون کیلیے پر عزم ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو این بی ایف سی کانفرنس کے حوالے سے بھی بریفننگ دی گئی۔ انہوں نے ایس ای سی پی کے معاون کردار، مختلف اصلاحات اور سرمایہ کاروں کی تعلیم و تربیت اور آگہی کی کاوشوں کو سراہا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…