اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایل این جی درآمد سے توانائی بحران آدھا رہ جائے گا، شاہد خاقان

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابق دور حکومت میں ایل این جی کی طے شدہ قیمت سے 2فیصد کم شرح پر معاہدہ کیا ہے جس سے 400ملین ڈالر کی سالانہ بچت ہوگی، پاکستان میں ایل این جی کا ٹرمینل پوری دنیا کے مقابلے میں کم ترین قیمت میں لگایاہے اور آئندہ اس سے بھی سستے لگیں گے، حکومت پر ایل این جی منصوبے میں کرپشن کے بیہو دہ اور بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ایک انٹرویومیں وزیر پٹرولیم نے کہا کہ جتنی کم قیمت پر ایل این جی لی جا رہی ہے یہ بجلی کی پیداواری لاگت کو بہت حد تک کم کر دے گی جس سے حکومت کو600ملین سے ایک ارب ڈالر کی بچت ہو گی، اس سے ہمارے 2 ہزار میگاوا ٹ کے بند پڑے ہوئے پلانٹس چل پڑیں گے جس سے آئندہ موسم گرما میںب جلی کافی حد تک سستی ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک کا50فیصدانرجی مسائل گیس کی کمی کی وجہ سے ہیں، گیس کے بغیر پاکستان کا انرجی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، بجلی کا مسئلہ بھی حل نہیںہو سکتا، پاکستان کے انرجی کے مسائل کا حل گیس میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گزشتہ 3حکومتیں کوشش کرتی رہی ہیں کہ ملک میں ایل این جی آئے لیکن ان کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، لیکن موجودہ حکومت کے پہلے 20ماہ میں ہی ملک میں ایل این جی آنا شروع ہوگئی، ماضی کی کسی حکومت نے پاور سیکٹر کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی، سابقہ حکومتوں کے دور میںتھرکول کی صرف باتیں ہوتی رہیں جبکہ موجودہ حکومت نے عملی طورپرڈٹ کر کام کیا اور پلانٹس لگائے، اگر ماضی کی حکومتوں نے کام کیا ہوتا تو آج اتنی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایل این جی منصوبے پر مشاورت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خطوط بھیجے لیکن کسی نے جواب تک دینا گوارا نہیں کیا اور آج یہ کہتے ہیں کہ ہم سے پو چھا نہیں گیا۔ انشاءاللہ اگلے مہینے سے ایل این جی منصوبے سے 400ملین کیوبک فٹ روزانہ گیس ملے گی جس سے موجودہ گیس کی شرح میں 11فیصد اضافہ ہو گا، یہ بہت بڑی کامیابی ہے،یہ گیم چینجر ہے، ہم نے ابھی اور معاہدے کرنے ہیں، ہمیں ابھی مزید 6گنا زیادہ گیس اور چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایل این جی پاکستان کے انرجی کے مسا ئل کے حل کی ابتداءہے، ایل این جی کی قیمت ہماری اپنی گیس سے بھی سستی ہو گی، ایل این جی کی قیمت فرنس آئل سے بھی کم ہوگی اور مستقل کم رہے گی۔ اس منصوبے کے خلاف تمام پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، پاکستان کو اس منصوبے کا صرف اور صرف فائدہ ملے گا، نقصان کی کوئی صورت ہی نہیں ہے۔ میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ یہ گیس تاپی سے بھی سستی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس منصوبے پر ہرگز کام نہیں رکا۔ اس کی قیمت پاک ایران گیس لائن اور تاپی سے بھی کم ہے، اس منصوبے سے سوئی کے برابر گیس آئے گی جبکہ حکومت کواس منصوبے کو کوئی سبسڈی نہیں دینا پڑے گی، ایل این جی کے کنزیومرز خود ہی قیمت ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس کی سستی ترین قیمت حاصل کی ہے، بھارت نے پوری کوشش کرکے دیکھ لی ہے لیکن اسے ہم سے دوگنا ریٹ ملا ہے، یہ بات درست ہے کہ ایل این جی صرف 15سے 20فیصدگیس کی ضروریات کو پورا کرے گی۔ مشترکہ مفادات کونسل کے تحت کو ئی بھی صوبہ یہ گیس لینا چاہے تو ہم حاضر ہیں، چاہے کوئی صارف لینا چاہے،کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی ہمیں کوئی حرج ہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…