اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سونے کی قیمت سال کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) رواں ہفتے سونے کی قیمتیں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1950روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1672 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس مہینے کے آغاز میں سونے کی قیمتیں دباو¿ کا شکار رہیں جبکہ جمعہ کو سونے کی قیمتوں نے سال کی بلند ترین سطح کو چھو لیا اور فی تولہ قیمت 48600روپے اور دس گرام 41742روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت میں 64ڈالر کا اضافہ ہوا پچھلے ہفتے انویسٹرز کا محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان بڑھا اور انویسٹرز سونے کی طرف متوجہ ہوگئے جس سے اس کی مانگ میں اضافہ ہوا اور بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتیں 1174ڈالر سے بڑھ کر 1238ڈالر تک پہنچ گئیں۔ہفتے کے روز قیمتیں معمول کی کمی کے بعد فی تولہ 48600اور دس گرام 41657روپے پر آگئیں لیکن اس کمی کے باوجود وہ بلند ترین سطح پر ہیں جنوری 2016 میں دس گرام اور فی تولہ سونے کی قیمتیں بالترتیب 37971اور 44300روپے تھیں اور بین الاقوامی سطح پر فی اونس قیمت 1062 ڈالر تھی جنوری 2015 کے تیسرے ہفتے میں سونے کی فی اونس قیمتیں 1297ڈالر جبکہ پاکستان میں دس گرام 42385 اور فی تولہ 49450روپے تھیں۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی قیمتیں غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کے باعث قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کے مقابلے میں کراچی میں سونے کی قیمتیں 1000 روپے کم ہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…