اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اب حج پر جانا اور بھی مشکل،حکومت نے بجلی گرادی

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)اب حج پر جانا اور بھی مشکل،حکومت نے نیا فیصلہ سنادیا،پٹرولیم قیمتوں میں کمی اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے باوجود حکومت نے نیا اضافہ کردیا،حکومت نے سرکاری حج پیکج میں 22 ہزار 675 روپے کا اضافہ کر دیا،پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کے اعلان کے باوجود حج کرائے میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔مجوزہ حج پیکج 2016 کے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے سرکاری حج پیکج میں 22 ہزار675 روپے کا اضافہ کیا۔دستاویزات میں مقرر کیا گیا ہے کہ رواں سال شمالی ریجن کے لیے حج پیکج 2لاکھ 87 ہزار646 روپے جبکہ جنوبی ریجن کے لیے 2لاکھ 78ہزار646 روپے ہوگا۔مجوزہ حج پیکج کے مطابق عازمین حج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے سے محروم رہیں گے۔شمالی ریجن سے حج کرایہ 98 ہزار700 اور جنوبی ریجن سے89ہزار700روپے ہوگا۔دستاویزات کے مطابق مکہ میں رہائش اور کھانے کے اخراجات ایک لاکھ 3 ہزار 250 روپے ہوں گے جبکہ مدینہ میں رہائش کے لیے حجاج سے 22 ہزار 125 روپے وصول کیے جائیں گے۔منی میں سروس چارجز 14 ہزار 750 روپے رکھے گئے ہیں۔پیکج میں لازمی حج اخراجات 32 ہزار 421 روپے ہوں گے۔رواں برس حجاج کو ٹرین چارجزکی مد میں 7 ہزار375 روپے جبکہ سروس چارجز کے لیے 4 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ 2015 میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے حج پیکج 2 لاکھ 64 ہزار 971 روپے اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان سے ایک لاکھ 43 ہزار 368 عازمین حج کے لیے گئے تھے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…