پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

قطر کے ساتھ کیا گیا ایل این جی معاہدہ جنوبی ایشیا کا سستا ترین معاہدہ ہے ٗرپورٹ

datetime 14  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قطر کے ساتھ کیا گیا ایل این جی معاہدہ جنوبی ایشیا کا سستا ترین معاہدہ ہے ٗ پاکستان 60 روز میں ایل این جی وصول کرنا شروع کر دیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے سے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ٗبجلی اور کھاد کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔ سالانہ 100 ارب روپے کی بچت اور گیس کی 25 فیصد ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔پاک قطر تجارتی حجم 300 ملین ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ حکومتی ارکان پارلیمنٹ کے مطابق ایل این جی معاہدہ عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے ۔وزیر اعظم نوازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی‘بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صارف انڈسٹری سے متعلق منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے۔ وزیر اعظم کی کاوشوں کی بدولت قطر میں ایک لاکھ افراد کو روزگار کی فراہمی کا معاہدہ بھی قابل ستائش ہے ۔مختلف طبقہ فکر کے افراد نے توانائی بحران کے خاتمے اور گیس قلت پر قابو پانے کیلئے ایل این جی معاہدے کو پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد حکومت کا عظیم کارنامہ اور تحفہ قرار دیا ہے۔توانائی بحران سے ملکی جی ڈی پی کو سالانہ دو فیصد نقصان پہنچ رہا ہے حکومت موجودہ شرح ترقی کا ہدف پانچ فیصد کو دو ہزار اٹھارہ تک سات فیصد پر لیجانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایل این جی کی دستیابی اس ہدف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔توانائی بحران کا خاتمہ جہاں انڈسٹری کا پہیہ گھمائے گا وہیں گھریلو خواتین اور بچے بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…