اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

مسائل کی بھرمار ؛ ٹیکسٹائل سیکٹر کو1کروڑ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)اپٹما نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کی بھرمار کے باعث 1کروڑ کارکن کی بیروزگاری کے خدشے کا اظہار کردیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سینٹرل چیئرمین طارق سعود نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مقامی انڈسٹری بلند پاورٹیرف و پیداواری لاگت، کرنسی مارکیٹ میں مداخلت اور کم سے کم اجرت میں مستقل اضافے کے باعث عالمی مارکیٹوں میں اپنے حریف ممالک کے ساتھ مسابقت سے قاصر ہے۔حکومت کی جانب سے اگر اب بھی فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صرف پنجاب میں تقریباً 1کروڑ کارکن بیروزگار ہوجائیں گے جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کی مجموعی افرادی قوت کا70 فیصد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مئی2013 کے بعد سے پاکستان میں صنعتی شعبے کیلئے پاورٹیرف مستقل غیرمتوازن ہیں جو حریف پڑوسی ممالک کے ٹیرف کی نسبت زائد ہیں، سرکلر ڈیٹ اور متعلقہ اداروں کی نااہلیوں کا احتساب کرنے کے بجائے حکومت مستقل یوٹیلٹی ٹیرف میں اضافے کی پالیسی اختیارکرچکی ہے۔پوری دنیا میں خام تیل کی مستقل گرتی قیمتوں کے تناظر میں مقامی انڈسٹری کو توقع تھی کہ مقامی پاور ٹیرف میں کمی واقع ہوگی لیکن حکومت نے اسکے برعکس پالیسی اختیار کرتے ہوئے متعلقہ ٹیکسوں کی شرحوں میں اضافہ کرڈالا ہے جس سے اس امر کی نشاندہی ہوتی ہے کہ حکومت خام تیل کی گرتی ہوئی عالمی قیمت کا فائدہ اپنی انڈسٹری کو نہیں پہنچانا چاہتی۔وزیراعظم نوازشریف نے سال 2016 میں پاورٹیرف میں 3 روپے فی کلوواٹ کمی کا اعلان کیا تھا لیکن افسوس اس امر پر ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ اقدامات پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد نہیں کیا جارہا اور نہ ہی اس کمی کودرست طریقے سے ایڈجسٹ کیا جارہا ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے پاورٹیرف میں کمی کے اعلان کے برعکس پاورٹیرف 1روپے فی کلوواٹ بڑھ گیا ہے۔طارق سعود نے بتایا کہ قدرتی گیس کی عدم دستیابی بھی مقامی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر انتہائی منفی اثرات مرتب کررہی ہے حالانکہ مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری کوگیس کے جاری بحران میں توقع تھی کہ 33 فیصد گیس اور67 فیصد بجلی کے مرکب کو استعمال میں لاتے ہوئے وہ اپنی پیداواری سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں کامیاب ہو جائے گی، فی الوقت پنجاب کی صنعتوں کو طلب کے مقابلے میں صرف 25 فیصد گیس فراہم کی جارہی ہے لیکن گیس چارجز بھی دیگر صوبوں کی نسبت35 فیصد زائد ہیں۔چیئرمین اپٹما نے کہا کہ حکومت کو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کو زیروریٹ کرنا چاہیے لیکن اس کے برعکس نئے ٹیکس اور لیویز عائد کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے پوری ٹیکسٹائل چین پر10 فیصد اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاورٹیرف پر سرچارجز فوراً ختم کرنے کا اعلان کرے، دھاگے کپڑے اور تیارشدہ گارمنٹس کی برآمدات پر ڈی ایل ٹی ایل کی شرح کو5 فیصد تک محدود کیا جائے۔انڈسٹری کے سیلزٹیکس، ڈیوٹی ڈرابیک ودیگر ریفنڈز کے فوری اجرا کو یقینی بنایا جائے جبکہ کپاس کی پیداوار میں کمی کے تناظر میں خام مال خصوصاً روئی اور فائبر کی درآمد کو ڈیوٹی وٹیکس فری کیا جائے، اسی طرح دھاگے اور گرے فیبرکس پر بھی ایکسپورٹ ری فنانس کی سہولت دی جائے جبکہ غیر روایتی مارکیٹوں میں برآمدات کرنے پر 5 فیصد ری بیٹ دیا جائے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…