ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

آزادتجارتی معاہدے کافریم ورک رواں ماہ طے کرلیں گے،ترکی

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ترکی کے قونصل جنرل مرات مصطفی او نارٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مابین آزاد تجارت معاہدے کے لیے فریم ورک ایگری منٹ رواں ماہ طے کرلیا جائے گا۔جمعہ کوکراچی میں پریس بریفنگ کے دوران ترک قونصل جنرل نے کہا کہ ترک وزیر اعظم کے جون 2015میں دورہ پاکستان کے دوران دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے آزاد تجارت کے معاہدے کے یے جاری سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا تھا۔اس تناظر میں ترک وزیر برائے معاشی امور رواں ماہ اسلام آباد کا دورہ کریں گے، اس دورے میں پاک ترک آزاد تجارت معاہدے کے فریم ورک سے متعلق معاہدہ طے کیا جائے گا جس کے بعد معاہدے کے لیے مذاکرات کا عمل شروع ہوگا تاہم معاہدہ طے پانے میں کچھ سال کا عرصہ لگے گا۔تجارتی معاہدے میں پاکستان کے لیے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی نے جنوبی کوریا کے ساتھ طے کیے جانے والے معاہدے کی طرز پر پاکستان کے لیے وسیع البنیاد ایگریمنٹ تجویز کیا ہے جو نہ صرف مصنوعات بلکہ خدمات کا بھی احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترکی نے آزاد تجارتی معاہدے کیلئے ریسرچ کی ہے۔جس میں نشاندہی ہوئی ہے کہ معاہدے کا زیادہ فائدہ پاکستان کو پہنچے گا۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ رابطوں کے فقدان کوتجارتی حجم محدود ہونے کی بنیادی وجہ قرار دیااور کہاکہ ترکش ایئرلائن نے 29فروری سے یومیہ 2 پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد سے بھی یومیہ 2 پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، کارگو سہولت میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ای سی او ممالک کے مابین مال بردار ریل گاڑی کے منصوبے میں بہت پوٹینشل ہے، اس کے ذریعے پاکستان سے ترکی کو تجارتی سامان 2ہفتوں میں بھیجاجاسکتا ہے تاہم اس کی مینجمنٹ کو مسائل کا سامنا ہے۔پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے استنبول اسٹاک مارکیٹ کے اظہار دلچسپی کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ استنبول اسٹاک مارکیٹ نیسڈیک سے منسلک ہے، اس لیے استنبول اسٹاک مارکیٹ سے اشتراک میں پاکستانی مارکیٹ کو نئی ٹیکنالوجی اور رجحانات سے ا?راستہ کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے 3 روزہ گرینڈ ترکش فیسٹیول 19سے 21 فروری پورٹ گرینڈ میں منعقد ہوگا جس میں ترک ثقافت کا مظاہرہ کیا جائے گا، فیسٹیول کے ذریعے کراچی کے عوام کو موسیقی اور پکوان کے ذریعے تفریح کا منفرد ذریعہ فراہم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…