اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کا برآمدکنندگان کیلئے سیلزٹیکس کی شرح صفرکرنے کا اعلان

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے ملکی برآمدکنندگان کیلئے سیلزٹیکس کی شرح صفر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر سے مائع قدرتی گیس کا معاہدہ توانائی کی خود کفالت کےلئے بڑا بریک تھرو ہے،گزشتہ روز یہاں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک کو سلامتی، توانائی اور معاشی چیلنجز کا سامنا تھا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا،ہم نے معاشی ترقی کے لئے اہم اور مشکل فیصلے کئے، انہوں نے کہا کہ 2018ءتک 10ہزار میگاواٹ سستی بجلی حکومت کی ترجیح ہے ۔جنگ رپورٹر صالح ظافر کے مطابق قطر حکومت نے ایک لاکھ مزید پاکستانیوں کو روزگار کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے، تاجروں نے برآمد کنندگان کےلئے سیلز ٹیکس کی شرح صفر کرنے کی تجویز پیش کی‘ وزیراعظم نے تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے یکم جولائی سے سیلز ٹیکس کی شرح صفرکرنے کااعلان کیا‘ وفد نے وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں معاشی بحالی اور استحکام کی تعریف کی۔ وفد نے شفاف نظم و نسق اور وسائل کے بہتر استعمال کےلئے حکمت عملی کو سراہا،بعد ازاں جاپان کے سبکدوش ہونے والے سفیر ہیرو شی انوماتانے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے پاکستان اور جا پان کے در میان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنا نے میں جاپانی سفیر کی خدمات اور کردار کو سراہا‘ وزیر اعظم نے کہا کہ پا کستان جا پان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…