ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صرف 60 دنوں میں پاکستان کو سستی ترین گیس ملنا شروع ہو جائے گی ‘ ترجمان وزیر اعظم

datetime 12  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے سے جنوبی ایشیامیں سب سے سستی گیس ملے گی جس سے ملک کے اندھیروں کا خاتمہ کر نے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا ہے کہ 60دنوں میں پاکستانی عوام کو سب سے سستی گیس ملنا شروع ہو جائے گی جو کہ پاکستان کی اپنی گیس سے بھی سستی ہو گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے کی قیمتوں سے متعلق 14اجلاس ہوئے جس کے بعدطے ہونے والے معاہدے سے بھارت کی نسبت 35فیصد سستی گیس کی فراہمی ممکن ہوئی ان کا کہنا تھا کہ قطر سے درآمد ہونے والی گیس کی قیمت 4ڈالر 78سینٹ فی مکعب میٹرہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی فراہمی سے کھاد کے کارخانے چلیں گے جس سے کسانوں کو براہ راست فائدہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ 2013سے اب تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نصف کمی آچکی ہے ،2017تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے ،ایل این جی معاہدہ سستی توانائی کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی آنے سے گیس کی قلت میں 25فیصد کمی ہو گی اور سی این جی کی فراہمی بحال ہو گی۔مصدق ملک نے مزید کہا کہ ایل این جی معاہدے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی آئے گی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…