بلغراد(نیوزڈیسک)دنیابھر کے ممالک اور شہریوں کے بارے میں اعداد وشمار اکٹھے کرنے والے اداروے ‘نمبیو’نے پاکستان کو دنیا کا تیسرا سستا ترین ملک قراردیدیاجبکہ بھارت اور نیپال بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2015ءمیں پاکستان کا شمار دنیا کے تیسرے سستے ترین ملک میں کیاگیا جبکہ بھارت اور نیپال بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔رپورٹ میں 2015ءمیں مختلف ممالک کی درجہ بندی وہاں معیارزندگی کے سستے یا مہنگے ہونے کے لحاظ سے کی گئی۔اس فہرست میں سستے ترین ممالک میں سر فہرست بھارت رہا ،نیپال کا شمار دوسرے سستے ترین ملک میں ہوا جبکہ پاکستان نے دنیا کے تیسرے سستے ترین ملک کا اعزاز حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق سوئٹرز لینڈ ، ناروے اور وینزویلا کودنیا کے مہنگے ترین ممالک میں شمار کیاگیا ہے۔ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلی رپورٹ میں 119ممالک کے معیار زندگی کیساتھ ساتھ ہر ایک ملک کے شہروں کے اعدادوشمار بھی دیئے گئے ہیں۔یہ اعداد و شمار کنزیومر پرائس انڈیکس(سی پی آئی )کے حوالے سے مرتب کیے گئے۔اگر پاکستان کی بات کی جائے تو راولپنڈی کو ملک کا سب سے ستا شہر قرار دیاگیاہے ،جہاں سی پی آئی 28.55ہے ، اس کے بعد کراچی (31.58)،لاہور(33.22)،اسلام آباد(34.68)اور سیالکوٹ (38.66)کو درجہ بند کیاگیاہے۔