اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ایکسپورٹ6سال کی کم ترین سطح تک گرنے کا خدشہ

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی برآمدات کے رواں مالی سال کے اختتام پر 6 سال کی کم ترین سطح تک گرنے کا خدشہ ہے، گزشتہ 7ماہ کے دوران برآمدات 14.4 فیصدکمی سے صرف 12ارب ڈالر رہیں، صورتحال یہی رہی تو ایکسپورٹ جون میں مالی سال کے اختتام پر20.7ارب ڈالر رہیں گی۔ یاد رہے کہ مالی سال2009-10 میں ایکسپورٹ کی مالیت19ارب 29کروڑ ڈالر رہی تھی جبکہ 2010-11میں ایکسپورٹ 24ارب 81کروڑ ڈالر اور 2013-14 میں 25ارب11کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک پاکستان کی برا?مدات 14.37 فیصد کی کمی سے 12ارب 8کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 14ارب 11کروڑ 50لاکھ ڈالر تھیں، اس طرح 7ماہ میں برآمدات میں کمی کے باعث زرمبادلہ کی آمدنی میں 2ارب 2کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی گیس سمیت مہنگی یوٹیلٹیز، توانائی کے بحران، ٹیکسوں کی بلند شرح، ریفنڈ کلیمز کی ادائیگیوں میں تاخیر اور دیگر مسائل کی وجہ سے صنعتی شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔رواں مالی سال برآمدات کی ماہانہ اوسط 1726ارب ڈالر رہیں جو 2013-14 میں 2ارب 9کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، موجودہ رفتار سے ایکسپورٹ 20ارب 70 کروڑ ڈالر کے قریب رہے گی۔پی بی ایس کے مطابق گزشتہ 7 ماہ میں درا?مدات 5.38 فیصد کمی سے 25ارب 72کروڑ 30لاکھ ڈالر اور تجارتی خسارہ 4.31 فیصد کے اضافے سے 13ارب 63کروڑ 60لاکھ ڈالر رہا، جنوری کی تجارت میں پاکستان کو سال بہ سال 76.70 فیصد کے اضافے سے 1ارب 73کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا، گزشتہ ماہ برا?مدات 13.90 فیصد کمی سے 1ارب 77کروڑ 20 لاکھ ڈالر اور درا?مدات 15.39 فیصد کے اضافے سے 3ارب 50کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…