ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دو ماہ میں سعودی ایمبیسی نے 70 ہزار پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) تیل کی گرتی قیمتوں کے باوجود سعودی عرب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ،جبکہ دو ماہ میں ستر ہزار پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے جس کے باعث ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد میں کمی کا امکان ہے۔دو ماہ کے دوران سعودی عرب نے 70 ہزار پاکستانی ورکرز کو ویزے جاری کیے۔ ویزوں کے اجرا سے ایک طرف تو ملک میں بے روزگار افراد کی تعداد میں کمی ہو گی تو دوسری جانب سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافے کا امکان ہے۔رواں مالی سال کیچھ ماہ کے دوران سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر سے زائد رقم بھیجی جا چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی گرتی قیمتوں کے باوجود سعودی عرب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے باعث روزگار کے نئے مواقع نکل رہے ہیں اور مالی سال کے اختتام پر سعودی عرب سے 6 ارب ڈالر ترسیلات زر کی مد میں آنے کا امکان ہے۔واضع رہے کہ مالی سال 16۔2015 کے چھ ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے 11 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی ہیں جس کا 22 فیصد حصہ ریئل اسٹیٹ اور 18 فیصد فوڈ انڈسٹری پر خرچ ہوا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…