ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹیل کی930 ایکڑاراضی کی ملکیت پرآج اہم اجلاس

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)نیشنل انڈسٹریل پارک کے قیام کے لیے پاکستان اسٹیل کی مختص شدہ930 ایکڑ اراضی کی ملکیت سے متعلق اہم اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ پر اراضی کی قیمت اور ملکیت کا تنازع 2007 کے معاہدے کے تحت طے کرنے کے لیے دباو¿ ڈالا جارہا ہے تاہم انتظامیہ نے ادارے کے اثاثوں کی ملکیت کے حق اور مارکیٹ پرائس کے لحاظ سے قیمت کی ادائیگی کے موقف پر ڈٹے رہنے کا فیصلہ کرلیا ہے، مذکورہ معاہدے کے تحت پاکستان اسٹیل کو اراضی کی قیمت پر نظرثانی کا حق حاصل ہے۔معاہدے کی شق کے مطابق سال 2012 میں اراضی کی قیمت پر نظرثانی کی جائے گی جس کے بعد پاکستان اسٹیل سالانہ بنیادوں پر اراضی کی قیمت کا جائزہ لے گی تاہم وفاقی حکومت نیشنل انڈسٹریل پارک کی اراضی کی ملکیت کا تنازع حل کرنے کے لیے پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ پر دباو¿ ڈال رہی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے یکم فروری 2007 کے فیصلے کے تحت زمین کی قیمت 70لاکھ روپے فی ایکڑ مقرر کی گئی جس میں ساڑھے 5 لاکھ روپے فی ایکڑ ترقیاتی لاگت شامل ہے مگر نیشنل انڈسٹریل پارک نے یاماہا موٹر اور ایم آئی ڈی کوائل سینٹر کو 50/50 ایکڑ کے پلاٹس بالترتیب 85لاکھ اور 1کروڑ 25لاکھ روپے فی ایکڑ الاٹ کیے، پاکستان اسٹیل سے طے نرخ سے کئی گنا زائد قیمت پر پلاٹس کی فروخت میں اسٹیل ملز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل سے ارزاں نرخ پر لی جانے والی اراضی مارکیٹ پرائس پر سرمایہ کاروں کو الاٹ کی جا رہی ہے جبکہ قانون کے مطابق پاکستان اسٹیل کی اراضی اسٹیل سے متعلق ڈاو¿ن اسٹریم یا اپ اسٹریم انڈسٹری کے قیام کے لیے مختص کی گئی تھی تاکہ ذیلی صنعتوں کے قیام سے پاکستان اسٹیل کو فائدہ پہنچایا جائے تاہم نیشنل انڈسٹریل پارک کے قیام میں ان بنیادی مقاصد کو نظر انداز کیا گیا، مذکورہ اراضی کی مارکیٹ پرائس 25ارب روپے سے زائدہے۔پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ پر دباو¿ ڈالا جارہا ہے کہ اراضی 2007 کے فارمولے کے مطابق 70لاکھ روپے فی ایکڑ قیمت پر الاٹ کی جائے اور اس ضمن میں لینڈ ٹائٹل کی منتقلی سمیت الاٹ شدہ پلاٹوں کی سب لیز کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل نے 2014 میں ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 11 ایکڑ اراضی 85لاکھ روپے فی ایکڑ قیمت پر لیز پر دی تھی، اسی طرح نجکاری کمیشن کے مقررہ تخمینہ کار اقبال اے نانجی اینڈ کمپنی نے 874.70 ایکڑ زمین کی قیمت 1کروڑ 30لاکھ روپے فی ایکڑ ظاہر کی تھی جس پر نجکاری کمیشن نے زمین کی مالیت اسی لحاظ سے کھاتوں میں درج کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…