ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

جعلی ریفنڈز کے اجرا میں ایف بی آر افسر ملوث نکلے؛ کارروائی کی سفارش

datetime 10  فروری‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کو کروڑوں روپے کے بوگس و جعلی ریفنڈز جاری کرنے میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کو ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں ایف بی آر کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو بوگس و جعلی ریفنڈز افسران کی ملی بھگت سے جاری ہورہے ہیں، بوگس وجعلی ریفنڈز جاری کرنے میں ملوث افسران کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ رپورٹ میں افسران کی ملی بھگت سے جاری ہونے والے ریفنڈز کی مالیت بھی دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر کو موصول ہونیوالی رپورٹ میں بوگس اور جعلی ریفنڈز کے اجرا میں ملوث افسران کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی و بوگس ریفنڈز کے اجرا میں ملوث افسران کے کیسوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، افسران کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…