اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کسٹمزانٹیلی جنس کراچی نے69 لاکھ کی ٹیکس چوری پکڑلی

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کراچی نے ایلومینیم بیٹری سیل کی کلیئرنس میں مس ڈیکلریشن اورانڈرانوائسنگ پکڑ کر قومی خزانے کو69 لاکھ روپے کے نقصان سے بچا لیا۔ذرائع نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ درآمدکنندہ میسرزاویس ٹریڈرز کی جانب سے ایلومینیم بیٹری سیل کے کنسائمنٹ درآمدکیے گئے تھے جسے کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹ کی ملی بھگت سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئر کرنے اورقومی خزانے کو 69لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔تاہم ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن انفورسمنٹ نے درآمدکنندہ کی اس کوشش کوناکام بناتے ہوئے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک دی۔ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ درآمدکنندہ نے گڈزڈیکلریشن میں درآمدی ایلومینیم بیٹری سیل کے لوڈ کی صلاحیت 0.5تا10کلوظاہرکی جس میں 10 کلو لوڈ کے200 پیس، 5کلوکے1150، 0.2، 1.2، 1.3، 2.5 اور 3.75 کلو لوڈ کی صلاحیت کے 7150پیس ظاہرکیے گئے جبکہ کنسائمنٹ میں ایلومینیم بیٹری سیل کی لوڈکی صلاحیت 500کلوہے جبکہ درآمدکنندہ اور کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹ نے مذکورہ بیٹری سیل کو کلیئرکرنے کے لیے پاکستان کسٹمز ٹیرف نمبر9031.8000کو استعمال کیا جس کے تحت کنسائمنٹ کی درآمدی ویلیو لوڈکے تناسب سے بالترتیب 2.9 ڈالر، 1.5 اور 1.11ڈالر فی کس ظاہرکی گئی۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے ایلمونیم بیٹری سیل کے لوڈ کی درست صلاحیت کے لیے بیڑی سیل کا ٹیسٹ کرایاتو اس امر کی تصدیق ہوئی کہ درآمدی ایلومینیم بیٹری سیل کے لوڈکی صلاحیت 0.5 کلو تا 10کلو کے بجائے500کلوہے جس پر درآمدی کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک لی گئی ہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…