بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

دورہ قطر‘ ایل این جی کی خرید و فروخت کے معاہدے پر دستخط کا امکان

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کے دورہ قطر کے دوران پی ایس او اور قطر گیس کے درمیان ایل این جی کی خرید و فروخت کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔پاکستان کوقدرتی گیس کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بجلی بنانے اور صنعتوں کی ضروریا ت کو پورا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ پاکستان کی مقامی طور پر گیس کی یومیہ پیدوار 4 ارب مکعب فٹ ہے۔ عام دنوں میں گیس کی طلب اوسطاً 6 ارب مکعب فٹ جبکہ شدید سردی کے موسم میں تمام سیکٹرز کی طلب بڑھ کر 8 ارب مکعب فٹ تک پہنچ جاتی ہے۔گیس کی سپلائی اور ڈیمانڈ میں فرق کو کم کرنے کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی نےجولائی 2013میں وزرات پٹرولیم و قدرتی وسائل کو قطر سے حکومتی سطح پر 500 ملین کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کرنے کے لئے مذاکرات کرنے کی ہدایات دیں۔ قطر گیس کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں مختلف وزارتوں کے اہم افسران پر مشتمل کمیٹی نے گیس کی قیمت اور دیگر اہم کمرشل ٹرمز پر طویل مدتی معاہدہ تجویز کیا جس کی منطوری اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اپنے 13 جنوری 2016 کے اجلاس میں دی۔15سالہ طویل مدتی معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے لگ بھگ 5ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی قیمت پرایل این جی درا?مد کرے گا۔ معاہدے کے بعد کے پہلے سال میں پاکستان قطر سے سالانہ دو اعشاریہ دو پانچ ملین ٹن جبکہ آئندہ برسوں میں 3 اعشاریہ سات پانچ ملین ٹن سالانہ ایل این جی درآمد کرے گا۔مجوزہ معاہدے کے تحت ایل این جی کی قیمت خام تیل کی تین ماہ کی اوسط قیمت کے 13 اعشاریہ تین سات فیصدکے برابر ہو گی۔ قطر گیس کے ساتھ طے پانے والے مجوزہ معاہدے میں ایل این جی کی قیمت کے تعین کیلئے خام تیل برینٹ کی قیمت 40ڈالر فی بیرل لی گئی ہے۔ قطر سے درآمد کی جانے والی ایل این جی کی قیمت مقامی طور پر پیدا ہونے والی گیس کے علاوہ تاپی گیس اور ایران گیس معاہدے سے بھی کم ہو گی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…