اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ریلوے کو غیرمعیاری انجنز کی فراہمی کا تنازعہ، پاکستان نے چین سے اہم مطالبہ کردیا

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان ریلویز نے چین سے خریدے گئے تمام لوکوموٹیوز کے انڈر فریم کا ڈیزائن تبدیل کر کے نئے انڈر فریم فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ منگل کو یہاں نیو لوکو ڈیزل شیڈ میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت پاکستانی اور چینی انجینئر کا طویل مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور ، جنرل منیجر مینوفیکچرنگ اینڈ سروسز اسد احسان، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل لیاقت چغتائی، چیف مکینکل انجینئرلوکوکیپٹن (ر) مجید بیگ سمیت دیگر سینئر مکینکل حکام نے شرکت کی۔قبل ازیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور اور مکینکل انجینئرز کے ہمراہ چینی انجینئرز کی آمد سے قبل چینی انجنوں کا مفصل معائنہ کیا۔ چینی لوکوموٹیوز کے انڈر فریم میں پائی جانے والی خرابی کے بعد چینی لوکوموٹیوز کمپنی CSR ZIYANG کے انجینئرگزشتہ شب ہنگامی طور پر لاہور پہنچے تھے۔چین سے خریدے گئے 2000ہارس پاور کے 16لوکوموٹیوز کے انڈر فریم میں کریک پائے گئے۔ پاکستان ریلویز نے چینی انجینئرز کو 48گھنٹوں میں ان نقائص کا مستقل حل دینے کی ہدایت کی، جسے چینی انجینئرز نے قبول کر لیا۔ 6لوکو موٹیوز کے انڈر فریم تبدیل کرنے کے لیے میٹریل اور ٹیکنیشین 14فروری کو لاہور پہنچ جائیں گے۔ جبکہ جمعہ 12فروری تک چینی اور پاکستانی انجینئرز نقائص دور کرنے کے لیے حتمی حل پیش کردیں گے۔ پاکستان ریلویز نے لوکوموٹیوز کو کم سے کم وقت میں مرمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…