بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پرانے ڈیزائن کے نوٹ یکم دسمبر2016 سے کارآمدنہیں رہیں گے

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بار پھر یاددہانی کرائی ہے کہ یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے 4 جون 2015 کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیاتھا، 5 روپے اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے، اب باقی رہ جانے والے 10، 50، 100 اور1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو بھی مرحلہ وار ختم کر دیا جائیگا۔کمرشل اور مائیکروفنانس بینک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں 30 نومبر 2016 تک وصول اور ان کا اتنی ہی مالیت کے نئے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021 تک عوام سے 10، 50، 100 اور 1000روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے۔یاد رہے کہ بینک دولت پاکستان نے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی سیریز کا ا?غاز 2005 میں20 روپے مالیت کا نوٹ جاری کرنے کے ساتھ کیا تھا جس کا مقصد نوٹوں کی سیکیورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا، مشتمل نئے ڈیزائن کے 5، 10، 20، 50، 500، 1000 اور 5000 روپے کے بینک نوٹوںکی مکمل سیریزکا اجرا2008 میں مکمل ہو ا تھا



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…