بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

گوادر کے بعد چین کا ایک اورشاہکار ،چینی سِلک روٹ پر نئی بندرگاہ کی تعمیر کا اعلان

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جارجیا(نیوزڈیسک)گوادر کے بعد چین کا ایک اورشاہکار،چینی سِلک روٹ پر بندرگاہ تعمیر کرنے کا اعلان،ایک جانب چین پاکستان میں گوادر کی بندرگاہ پر کام تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے اور اب ایک اور ملک جارجیا میں بھی ایسے ہی ایک پراجیکٹ کا اعلان کردیاگیا ہے،جارجیا نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود پر چین کی مدد سے ایک اہم بندرگاہ تعمیر کی جائے گی۔ گہرے سمندر پر قائم کی جانے والی اِس بندرگاہ پر ڈھائی بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارجیا کے وزیراعظم کے جیورجی کویرکاشویلی نے اعلان کیا ہے کہ بندرگاہ کی تعمیر کا ٹھیکہ ایک کنسورشیم کو دے دیا گیا ہے۔ بندرگاہ مغربی جورجیا کے ساحلی مقام اناکلیا میں تعمیر کی جا رہی ہے اور یہ مقام چینی صدر کے تجویز کردہ سلک روڈ میں شامل ہے۔ جورجین وزیراعظم کے مطابق یہ سارے خطے کی تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ چین اور یورپ کی تجارتی عمل کو تقویت دے گا۔ اِس بندرگاہ پر بھاری اور بڑے جہاز لنگر انداز ہو سکیں گے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…