اسلام آباد(نیوزڈیسک)گوادر،چین کا قابل تحسین اقدام،پاکستان سے دوستی کاحق اداکردیا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت گوادر میں 14ارب روپے کی لاگت سے ایکسپریس وے کی تعمیر کیلئے چین سو فیصد سود سے پاک قرضہ دے گا اور منصوبے کا چالیس فیصد کام بھی آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کیا جائیگا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق گوادر میں ایکسپریس وے کے منصوبہ پر 31 مارچ دو ہزار سولہ تک کام شروع ہونے کی توقع ہے اور چالیس فیصد کام بھی آئندہ مالی سال دو ہزار سولہ سترہ کے دوران مکمل کیا جائیگا۔ آئندہ مالی سال میں منصوبہ کیلئے چھ ارب اٹھاون کروڑ روپے کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ منصوبہ کیلئے چین نے تین کمپنیوں چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی، چائنا سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کمپنی اور سی اے ٹی آئی سی کو نامزد کیا ہے اور بولی کے ذریعے ایک کمپنی کا انتخاب کیا جائیگا۔ ایکسپریس وے کو صرف کارگو مقاصد کیلئے استعمال کیا جائیگا۔