کراچی (نیوز ڈیسک) صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ پیر کو سونا تیزابی فی 10 گرام اور فی تولہ کے بھاﺅ میں بالترتیب 43 روپے اور 50 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام گذشتہ کاروباری روز کی قیمت 39 ہزار 985 روپے سے بڑھ کر 40 ہزار 28 روپے اور فی تولہ کے بھاﺅ 46 ہزار 650 روپے سے بڑھ کر 46 ہزار 700 روپے ہو گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافہ سے 1 ہزار 176 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔ مقامی مارکیٹوں میں 22 قیراط سونے کی قیمت 36 ہزار 692 روپے ریکارڈ کی گئی۔ صراف ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ چاندی تیزابی فی 10 گرام 4.32 روپے کے اضافے سے گذشتہ کاروباری روز کی قیمت 553.08 روپے سے بڑھ کر 557.14 روپے ہوگئی جبکہ فی تولہ کی قیمت 5 روپے کی تیزی سے 645 روپے سے بڑھ کر 650 روپے پر بند ہوئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی فی 10 گرام کی قیمت 14.99 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں