کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان میں ہوا سے توانائی کے سب سے بڑے منصوبے پر حکومت پنجاب نے کام شروع کر دیا۔حکومت پنجاب نے ڈنمارک کی ونڈ انرجی کی مشہور کمپنی ویسٹاس ونڈ سسٹمز کو250 میگاواٹ کے4 پاور پلانٹس کے قیام کے لیے اظہار دلچسپی کا خط جاری کر دیا جو مجوزہ طور پر جنوبی پنجاب میں قائد اعظم ونڈ پارک میں قائم کیے جائیں گے جس سے1000 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔ڈنمارک کے سفارتخانے کے مطابق پاکستان توانائی کے شدید بحران کودورکرنے کے لیے پنجاب حکومت متبادل ذرائع تلاش کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ویسٹاس نے جنوبی پنجاب میں ونڈ انرجی کے منصوبوں کے لیے اس صنعت کی مشہور ٹیکنالوجی سائٹ ہنٹ کا استعمال کرتے ہوے 2014میں مفصل تجزیہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ونڈ انرجی کے 250 میگاواٹ کے4 پاور پلانٹ کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی مجموعی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ تک ہوگی۔ حکومت پنجاب اور ویسٹاس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط فروری 2015میں دستخط کیے گئے تھے۔مفاہمت کی یادداشت کے مطابق ویسٹاس ڈینش سفارتخانے کے تعاون سے پنجاب حکومت کو ونڈ انرجی کے ایک ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کے لیے 2.2 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری میں مدد دے گی۔ اظہار دلچسپی جاری کرنے کی تقریب وزیراعلی ہاو¿س میں ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور ڈنمارک کے وزارت خارجہ کے پو لیٹکل ڈائریکٹر سفیر جسپرمو لر سورنسن، ویسٹاس ایشیا کے نائب صدر جرراڈکریوکے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے۔ڈنمارک کے پولیٹیکل ڈائریکٹر جسپر مولر سورنسن جو کہ2013-2015 میں پاکستان میں سفیر بھی رہے ہیں اور انہوں نے ہی اپنی تعیناتی کے دوران وزیراعلی شہباز شریف کو ویسٹاس سے متعارف کروایا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کمپنیوں خاص طور پر توانائی کے شعبے میں انتہائی دلچسپی رکھتا ہے ا نہوں نے کہا کہ پاکستان متبادل توانائی کے ذرائع کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ونڈ انرجی کے حوالے سے وسائل سے مالا مال ہے اور ڈنمارک کی کمپنیاں اس شعبے میں تجربے،صلاحیت اور ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہیں اور ویسٹاس اس سلسے میں کلیدی حثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ کہ یہ پروجیکٹ پنجاب کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس منصوبے کے علاوہ بھی ڈنمارک کی حکومت پاکستان کی متبادل توانائی کی صلاحیت میں اضافے میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ ڈنمار ک کی حکومت پاکستان میں متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر ونڈ پالیسی، ونڈ کی ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری میں تعاون کا سوچ رہی ہے،ونڈ توانائی کا پہلا 250میگاواٹ کا پہلا پلانٹ2018 تک بجلی فراہم کرنا شروع کر دے گا۔ اس موقع پر ویسٹاس ایشیا کے نائب صدر جرراڈکریو نے منصوبے کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا
پاکستان میں ونڈ پاور کے سب سے بڑے منصوبے پر کام شروع

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے ...
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے ...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی ...
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن ...
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: ...
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، ...
-
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟
-
سونا سستا ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی تنخواہوں اور پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا
-
خاتون کی تشدد زدہ نعش کا ڈراپ سین، آشنا نے محبوبہ کو جنسی زیادتی کے بعدقتل کر کے نعش کھیتوں میں پھین...
-
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، علی امین گنڈا پور
-
20 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، وزیراعلیٰ کے حکم پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرف...
-
ماں نے 5 سالہ بچے کو گلا دبا کر قتل کر دیا
-
جنگ کے دوران چین پاکستان کو بھارتی عسکری تنصیبات کی لائیو معلومات فراہم کررہا تھا: بھارتی فوج کا الز...
-
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال کردیا گیا
-
نوازشریف سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکتی، انہیں تو ان کی فیملی نہیں پوچھتی، علیمہ خان
-
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار، وجہ کیا بنی؟
-
سونا سستا ہوگیا
-
راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، واسا کی ہنگامی کارروائیاں، رین ایمرجنسی نافذ
-
9 اور 10 محرم کو پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی