ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سعوی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سعودی پارٹنر کی شرط ختم

datetime 8  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے حکومت کی طرف سے خوشخبری کا اعلان کر دیا گیا ہے، سعودی حکام نے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سعودی پارٹنر جیسی شرائط کو ختم کر دیا ہے۔اس سے پہلے سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے کسی سعودی شہری کو اپنا پارٹنر بنانا لازمی تھا۔سعودی حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے ایسے اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں جن کے تحت سرمایہ کاری کے قوانین کو نرم کیا جائے گا۔ سعودی حکام کے مطابق یہ قدم ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کم ہوتی شرح کو دیکھ کر اٹھایا گیا ہے۔غیرملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی وجوہات جاننے اور انہیں ختم کرنے کے لیے سعودی جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی، وزارت تجارت و صنعت اور وزارت محنت کے حکام نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی ایک تحقیقاتی سروے کرے گی جس میں عالمی کمپنیوں کو سہولیات دینے، سعودی مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری لانے اور سرمایہ کاروں کو مراعات دینے جیسے معاملات پر تحقیق کی جائے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…