اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران ادویات کی برآمدات سے 103 ملین ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2015ء کے دوران 5 ہزار611ٹن ادویات برآمد کی گئی ہیں جس سے 103.3ملین ڈالر کا زرمبادکہ حاصل ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال 2014-15ء کے اسی عرصہ کے دوران 7 ہزار 933 ٹن ادویات کی برآمدات سے 104.3ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ادویات کی برآمدات کی مقدار میں 29 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے تاہم برآمدی سامان کی مالیت میں انتہائی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو حوصلہ افزاء ہے۔