کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی صرافہ مارکیٹ میں نمایاں اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1150ڈالر سے تجاوز کر گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں500سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں30ڈالر کے ریکارڈ اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت1174ڈالر پر جا پہنچی ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں550روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا46ہزار100روپے سے بڑھ کر46ہزار650روپے کا ہو گیا اسی طرح471روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت39ہزار985روپے پر جا پہنچی جبکہ چاندی کی ایک تولہ قیمت645روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں