اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پرانے اورنئے ٹیکس وصولی نظام کے تقابلی جائزے کافیصلہ

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس وصولی کے پرانے اور نئے طریقہ کار کا تقابلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اٹھارویں ترمیم سے پہلے نافذ العمل انٹیگریٹڈ ٹیکس اسٹرکچر کے تحت ٹیکس وصولیوں کا موازنہ ترمیم سے سروسز پر سیلز ٹیکس کا اختیار صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد کی ٹیکس وصولیوں سے کیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے لیٹر لکھ کر تمام ڈپارٹمنٹس سے کہا ہے کہ ٹیکسوں کے پرانے اور نئے نظام کے تقابلی جائزے کی رپورٹ تیار کرکے وزارت خزانہ کو بھجوانا ہے لہٰذا انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹمز ڈیوٹی کے حوالے سے ٹیکسوں کے تقابلی جائزے وموازنے پر مبنی ڈیٹا مرتب کرکے بھجوایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تقابلی جائزے وموازنے کا بنیادی مقصد یہ دیکھنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت سروسز پر سیلز ٹیکس وصولی کا اختیار صوبوں کو دینے کے بعد ریونیو میں اضافہ ہوا یا پہلے کے انٹیگریٹڈ ٹیکس اسٹرکچر کے تحت جب ٹیکسوں کے نفاذ اور وصولی کا اختیار وفاق کے پاس تھا تو اس وقت زیادہ ریونیو حاصل ہورہا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ موازنہ میں انٹیگریٹڈ ٹیکس اسٹرکچر اور نچلی سطح تک منتقلی شدہ ٹیکس نظام کے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب پر مرتب ہونے والے اثرات، عددی لحاظ سے ٹیکس وصولیوں کا پہلے اور بعد کا حجم، ریونیو کی گروتھ پر اثرات، صوبوں کو خدمات پر سیلزٹیکس کی منتقلی کے بعد صوبائی وصولیاں اور اس سے قبل کی سروسزٹیکس وصولیوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں جامع اسٹڈی پر مشتمل رپورٹ مرتب کر کے وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…