اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

پوسٹ کلیئرنس آڈٹ میں53کروڑکی ٹیکس چوری بے نقاب

datetime 6  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمزکراچی نے گزشتہ ماہ53کروڑ 11 لاکھ47 ہزار روپے کی ٹیکس چوری کے کیسز بے نقاب کیے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جنوری میں 27 کروڑ 10 لاکھ 92 ہزار روپے کے ڈیوٹی وٹیکس چوری پر آڈٹ آبزرویشن کا اجرا اور 26 کروڑ سے زائد کی کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹس کو ارسال کیں۔دستاویزات کے مطابق ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہواتھاکہ درآمدکنندگان نے چین، یورپین یونین کے رکن فرانس، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، امریکا، ویتنام، تھائی لینڈ، سنگاپور اور بھارت سے ٹیلی کمیونی کیشن آلات، سافٹ ویئر، کیلشیم کاربونیٹ، ٹائرٹیوب، ایل ای ڈی لائٹس ودیگراشیا کے کنسائمنٹس منگوائے جن کی کلیئرنس کیلیے انڈرانوائسنگ، مس ڈیکلریشن، ایس ا?ر او 678، 1136، 549، 659، 575 کی سہولت کاناجائزفائدہ اٹھا کر 53 کروڑ 11 لاکھ 47 ہزار 189 روپے کے ڈیوٹی و ٹیکسز کی چوری کی۔دریں اثنا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کیلشیم کاربونیٹ کلیئرنس پر کم ڈیوٹی ادائیگی کی نشاندہی پر درآمدکنندگان نے ادائیگیاں شروع کردیں۔ واضح رہے کہ کیلشیم کاربونیٹ کے کنسائمنٹس کے ڈیٹاکی جانچ پڑتال میں انکشاف ہواتھاکہ کلیئرنس کیلئے پی سی ٹی کا غلط استعمال کیا گیا اور 10 کے بجائے 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی ادا کی گئی۔جس سے قومی خزانے کو4کروڑ کا نقصان پہنچا جس پر ڈائریکٹوریٹ نے درآمدکنندگان کو نوٹس جاری کیے تو درآمدکنندہ میسرز جے زی انٹرپرائزز نے 21لاکھ 52 ہزارروپے ادا کردیے جبکہ ادائیگی نہ کرنیوالے درآمدکنندگان کے خلاف کنٹراونشن رپورٹ متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کی جائیں گی۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…