اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

خوراک کی عالمی قیمتیں7سال کی کم ترین سطح پرآگئیں

datetime 5  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) اشیائے خوراک کی عالمی قیمتیں جنوری میں 1.9 فیصد کی کمی کے نتیجے میں تقریبا 7 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، گزشتہ ماہ سیریلز بشمول گندم ومکئی، گوشت، ڈیری سمیت تمام اشیا کی عالمی قیمتوں میں کمی آئی، چینی کے نرخ سب سے زیادہ گرے۔اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او)کی جانب سے ای میل کے ذریعے فراہم کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق کھپت میں کمی اور اچھی پیداوارکے باعث رواں سال اناج کے عالمی ذخائر میں اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایف اے او فوڈ پرائس انڈیکس میں جنوری کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 1.9 فیصد کمی آئی جبکہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں قیمتیں 16فیصد کم اور اپریل 2009 کے بعد کم ترین سطح پر ہیں۔بنیادی اشیائے خوراک کی قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی معاشی سست روی، وافر سپلائی اور مضبوط امریکی ڈالر ہے، جنوری میں چینی کے نرخ 4.1 فیصد، ڈیری 3فیصد، اناج بشمول مکئی وگندم کے دام میں 1.7 فیصد، ویجیٹیبل آئل 1.7 فیصد اور گوشت کی قیمتوں میں 1.1 فیصد کمی آئی۔علاوہ ازیں ایف اے او کے سیریل سپلائی اینڈ ڈیمانڈ بریف میں کہا گیا کہ ای نینو سے منسلک موسمی تغیر رواں سال سیریلز کی فصلوں کے لیے ملے جلے اشارے دے رہا ہے خصوصا افریقہ کے جنوبی خطے میں امکانات شدیدکمزور ہیں اور جنوبی افریقہ میں گندم کی پیداوار میں 25 فیصد کمی کا خدشہ ہے تاہم روس، یورپی یونین میں فصل کے لیے حالات موافق ہیں، دوسری طرف امریکا، یوکرین اور بھارت میں گندم کے زیرکاشت رقبے میں کمی متوقع ہے۔چاول کے لیے بعض علاقوں میں آٹ لک مدھم ہے، سیزن2015/16 میں اناج کے استعمال میں پچھلی پیشگوئی کے مقابلے میں کمی کا امکان ہے جو 2ارب52کروڑ70لاکھ ٹن رہے گا تاہم یہ گزشتہ سال سے 0.8 فیصد زیادہ ہوگا، ورلڈ سیریل اسٹاک 2016 کے اختتام پر بڑھ کر 64 کروڑ20لاکھ ٹن رہے گا۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…