کراچی(نیوزڈیسک)ماہر معاشیات کے مطابق فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کے فی یونٹ نرخ مزید گھٹ سکتے ہیں جس کے باعث پیداواری لاگت اور مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کا امکان ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی فرنس آئل کی قیمتوں میں 2500 روپے فی ٹن تک کی کمی ہو گئی ہے ۔قیمتوں میں کمی سے بجلی کے نرخ مزید گھٹ سکتے ہیں ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث درآمدی فرنس آئل 2558 روپے کی کمی سے 21226 روپے فی ٹن جبکہ مقامی فرنس آئل کی قیمت 870 روپے سے کم ہو کر 24343 روپے فی ٹن ہو گئی ہے ۔ماہر معاشیات کے مطابق فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کے فی یونٹ نرخ مزید گھٹ سکتے ہیں جس کے باعث پیداواری لاگت اور مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی وزارت پانی و بجلی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخوں میں تین روپے کمی کی گئی ہے جس کا مقصد صنعتی سیکٹر کو ریلیف فراہم کرنا اور برآمدات میں بھی اضافہ کرنا ہے۔ بجلی کی قمیت میں کمی کا اطلاق یکم جنوری 2016ء سے ہو گا۔ اس ضمن میں کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔