لاہور (نیوز ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ا وپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید 3روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ،قیمت 67روپے فی کلو تک جا پہنچی۔تفصیلات کے مطابق شوگر ملز کو 5 لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت اور گنے کی فصل میں کمی کوجواز بنا کر چینی کی قیمت میں اضافے کاسلسلہ جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلوقیمت میں دو روپیاضافہ کر دیا گیا جس سے 100کلوتھیلے کی ایکس مل قیمت 200روپے اضافہ کیساتھ 59سو روپے ہو گئی جبکہ اکبری منڈی میں چینی کے 100 کلو تھیلے کی قیمت 61سو روپے ہے۔شوگر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرشنگ کے سیزن میں چینی کی قیمت میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے، اگر حکومت نے فوری طور پر چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول نہ کیا تو آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔