جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

زراعت کی بہتری کے 48منصوبے’کھڈے لائن‘ صرف 2ٹیکنالوجیز باہر سے منگوائی گئیں

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ 5سالوں میں زراعت کی بہتری کے 48منصوبہ جات کو کھڈے لائن لگا دیا گیا جبکہ گزشتہ سال صرف 2ٹیکنالوجیز کو بیرون ملک سے منگوا کر اداروں کو دی گئیں۔ پنجاب ایگریکلچر ریسرچ کے مطابق ادارے کی طرف سے حکومتی فنڈز پر جدید علوم سے آشنائی حاصل کرنے کے لیے 144سائنسدانوں کو عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے بھیجا گیا جبکہ مقامی 65ماہرین کی تربیت کی گئی اور زرعی ریسرچ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے بھی 30سائنسدانوں کو تربیت کے لئے باہر کے ملکوں میں بھیجا گیا۔ رکن اسمبلی پنجاب نگہت شیخ کی طرف سے 2جنور ی 2015کو وزیر زراعت سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر زراعت پنجاب کی طرف سے دیئے گئے تحریری جواب کے مطابق صوبے بھر میں زرعی ٹیکنالوجی کے لئے کام جاری ہے اور متعدد منصوبہ جات پر کام کرتے ہوئے کسانوں اور زراعت کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کسانوں کو سبسڈی دی جارہی ہے اور سیم وتھور زدہ زمینوں کی بہتری کے لئے بھی متعدد منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…