اسلام آباد (نیوزڈیسک)پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیرشاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ایندھن درآمد کرنے والے ملکوں کے مقابلے میں سب سے کم نرخوں پر ایندھن فراہم کررہی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر ¾ ہمسایہ ملک بھارت نے اس کی قیمت میںصرف چار پیسے فی لٹر کمی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا۔خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پٹرول کی قیمت میں بیالیس روپے تک کمی کی گئی ہے۔