اوٹاوا(نیوز ڈیسک)تازہ اشیائے خوراک کی قیمتیں بڑھنے پر کینیڈین فوڈ بینک پریشان ہیں۔اس طرح سے ان کا کاروبار متاثر ہورہا ہے۔ہر فوڈ بینک کے لئے مشکل چیز مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ کینیڈامیںڈالر کی قیمتیں کم ہورہی ہیںاور گر رہی ہیں۔ اس وجہ سے اشیائے خوراک کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ اس وجہ سے کچھ فوڈ بینکوں کا کام مکمل طور پر ٹھپ ہوچکا ہے کیونکہ وہ تازہ اشیائے خوراک مثلا سبزیوںاور پھلوںکو زیادہ دیر تک فریز نہیںکرسکتے۔ اونٹاریو میںسبزیوںاور پھلوں کی قیمتوںمیںاضافہ ہورہا ہے، دوہفتوں میں وہاںپر قیمتوں میں اٹھارہ فی صد اضافہ ہوچکا ہے۔کینیڈا میںسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو کی وجہ سے قیمتیںمزید متاثر ہونے کاامکان ہے۔البرٹا میںمعیشت کی صورتحال مزید خراب ہے اور اسی وجہ سے وہاںپر قیمتیں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ اس کی وجہ ایک وجہ مہاجرین کی آمد بھی ہے اور فوڈ بینک نے ان کوبھی کچھ اشیاء عطیہ کی ہیں۔ کینیڈا میں آٹھ سو فوڈ بینک دو سو ملین پا?نڈ سالانہ سے زیادہ کماتے ہیں۔