اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی کے باعث انڈیکس 3 حدیں عبور کرگیا

datetime 1  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے تیزی کا رجحان غالب رہا، کے ایس ای100انڈیکس 31298پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا۔ تیزی کے باعث سرمائے کے مجموعی حجم میں92ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں348.97 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 31100، 31000 اور31200 پوائنٹس کی تین بالائی حد عبور کر گیا، اس طرح 5 کاروباری دنو ں میں انڈیکس 30949.03 پوائنٹس سے بڑھ کر 31298.60 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 238.46 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18179.46پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21778.22پوائنٹس سے بڑھ کر 22098.31 پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 92ارب 66 کروڑ 80لاکھ 92 ہزار 870 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 66کھرب 6ارب 44کروڑ8لاکھ ایک ہزار 92 روپے سے بڑھ کر 66کھرب 99ارب 11کروڑ 48 لاکھ 93 ہزار 92روپے ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر1618کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 760کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 749میں کمی اور109کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک لمیٹڈ، پیس پاک لمیٹڈ، جاپان پاور، بائیکو پیٹرولیم، بینک آف پنجاب، سوئی سدرن گیس، پاک ریفائنری، پاک آئل فیلڈ، سلک بینک، ڈیسکون کیمیکل، میپل لیف سیمنٹ، کے الیکٹرک، پاک الیکٹرون اور ڈی جی کے سیمنٹ سرفہرست رہے



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…